عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی

پیر 15 اپریل 2024 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 81سینٹ کی کمی کے بعد 89.64ڈالر فی بیرل ہے۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 69 سینٹ کمی کے بعد 84.97 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ہے۔گزشتہ ہفتے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باعث تیل کی قیمتیں اکتوبر 2023کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں تھی تاہم اب قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اسرائیل کشیدگی برقرار رہی تو خام تیل قیمت 100ڈالر فی بیرل تک بڑھ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :