Live Updates

محکمہ سوشل ویلفیئر سے وابستگی نوکری نہیں عبادت ہے‘صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ

پیر 15 اپریل 2024 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب آمنہ منیر سمیت تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز اور افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر نے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کے ساتھ محکمہ کے اداروں سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے راولپنڈی، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور، مظفرگڑھ اور ساہیوال سے آئے ڈویژنل ڈائریکٹرز کے مسائل سنے اور ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر آمنہ منیر کو تمام مسائل کے فوری حل کی ہدایات بھی جاری کیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں بے سہارا اور نادار خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنائیں گے۔

(جاری ہے)

ہنر مند اور معاشی طور پر مستحکم خواتین ہی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ یتیم اور بے سہارا بچوں کے اداروں ماڈل چلڈرن ہوم اور کاشانہ اور چمن کو بھی اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ دارلامان میں قیام پذیر بے سہارا خواتین کی داد رسی کریں گے۔ تمام ڈویژنز اور ڈسٹرکٹس میں موجود اولڈ ایج ہومز اور شیلٹرز میں ںسٹیٹ آف دی آرٹ رہائشی سہولیات فراہم کریں گے۔

محکمہ سوشل ویلفیئر سے وابستگی نوکری نہیں عبادت ہے۔ بیسہارا خواتین، بزرگوں اور بچوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ خصوصی بچوں کے لیے ضروری اقدامات لینے پر کام شروع کردیا گیا ہے ۔اگرچہ سوشل ویلفئیرڈیپارٹمنٹ خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے لیکن ابھی بھی اس میں بہت سی اصلاحات لانے کی ضرورت ہے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات