}بارشوں کی پیشنگوئی کے بعد نیو کراچی ٹاون میں رین ایمرجنسی نافذ

منگل 16 اپریل 2024 00:55

(کراچی (آن لائن) میو نسپل کمشنر نیوکراچی ٹاون صائم عمران کا بارش کے دوران نیو کراچی ٹاون کے مختلف علاقوں کا دورہ۔ بارشوں کے دوران عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ۔نیو کراچی ٹاؤن کے نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے بارش کے پانی کو اپنی نگرانی میں صاف کروایا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن مشتاق احمدخان، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نارتھ کراچی محمدعلی،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نیو کراچی خالدشیخ، سی ایس آئی ریحان احمدو دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

میونسپل کمشنر صائم عمران نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشنگوئی کے بعدنیو کراچی ٹاون کی جانب سے قبل از وقت احتیاطی انتظامات کے سبب نیوکراچی ٹاون سے بارش کے پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی دٴْشواری پیدا نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

ٹاؤن انتظامیہ اور بلدیاتی اہلکار و افسران بارش کے دوران بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ سینی ٹیشن،محکمہ باغات،محکمہ بی اینڈ آر کا عملہ تندہی سے اپنی اپنی خدمات کی انجام دہی میں مصروف عمل ہے بارش کے دوران نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کا مقصد اپنے عملے کے ساتھ فیلڈ میں رہنا اور عملے کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کرنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں برساتی نالوں کی صفائی کا عمل تواتر سے جاری ہے جسکی وجہ سے بارش کے پانی کی نکاسی باآسانی ممکن ہوسکی ہے۔

انہوں نے موقع پر موجود رہائشی افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بارش کو اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کے لئے زحمت نہیں بننے دیں گے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں اور انتظامیہ کی ذمہ داری عوام کو امن اور سٴْکون سے بھر پور معاشرتی اور شہری ز ندگی کا ماحول مہیاکرنا ہے اورنیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ و افسران باہمی رابطے اور مربوط پلاننگ کے ساتھ پوری تندہی اور ایمانداری سے اپنے کاموں کو سر انجام دے رہے ہیں۔#