وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کاواشنگٹن ڈی سی میں بااثر پاکستانی امریکی تاجروں اور ٹیک انٹرپرینیورز کے ساتھ نتیجہ خیز سیشن

منگل 16 اپریل 2024 01:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں بااثر پاکستانی امریکی تاجروں اور ٹیک انٹرپرینیورز کے ساتھ ایک نتیجہ خیز سیشن کیا ۔

(جاری ہے)

اس سیشن میں زراعت، آئی ٹی، ایکسٹریکٹیو انڈسٹری اور توانائی سمیت اہم شعبوں میں پاکستان کے بہتر کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی گئی۔ وزیرخزانہ نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں تارکین وطن کے تعاون کو سراہا اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وزیرخزانہ نے پاکستان میں کاروبار کرنے والی آئی ٹی کمپنیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔