مشرق وسطیٰ تباہی کے دہانے پر ہے ،تنازعے کے فریق تحمل کا مظاہرہ کریں، اقوام متحدہ

منگل 16 اپریل 2024 09:10

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ تباہی کے دہانے پر اور خطے کے لوگوں کو ایک تباہ کن جنگ کے حقیقی خطرے کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران انہوں نے تمام فریقوں سے انتہائی تحمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ کشیدگی پر قابو پایا جائے۔انہوں نے کہا کہ نہ تو خطے اور نہ ہی دنیا میں مزید جنگوں کو برداشت کرنے کی صلاحیت ہے۔