آئرلینڈ سے پاکستان آئے ہوئے سکھ یاتریوں کے وفد نے تھانہ ہڑپہ کا دورہ کیا

منگل 16 اپریل 2024 11:00

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) آئرلینڈ سے پاکستان آئے ہوئے سکھ یاتریوں کے وفد نے تھانہ ہڑپہ کا دورہ کیا۔وفد کے ارکان نے ایس آئی پی ایس کے تحت بننے والی تھانہ ہڑپہ کی نئی عمارت میں 5000 ہزار سالہ پرانی تہذیب اور فراہم کردہ جدید ترین سہولیات دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او ملک وقاص ڈھکونے وفدکو ہڑپہ کی تاریخ سے روشناس کروایا اور تھانہ میں دی جانے والی جدید سہولیات سے انہیں آگاہ کیا ۔

ایس ایچ او نے وفد کو تھانہ میں موجود خصوصی دیوار پر ہڑپہ کی تاریخ کے حوالے سے نصب شدہ نوادرات کی تفصیلات بتائیں۔وفدنے پولیس کی مہمان نوازی،سکیورٹی کے فول پروف انتظامات اورقدیمی تہذیب ہڑپہ کو تھانہ کا حصہ بنانے پر ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی کاوشوں کو بھی خوب سراہا ہے۔\378