ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کیلئے کام کر رہے ہیں، جان کربی

ایران سے حملے کا پیغام ملا تھا لیکن کوئی وقت، ہدف یا ردعمل کی نوعیت شامل نہیں تھی،ترجمان امریکی قومی سلامتی

منگل 16 اپریل 2024 12:23

ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کیلئے کام کر رہے ہیں، جان کربی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملے کی وارننگ پہلے دی تھی، ایران سے حملے کا پیغام ملا تھا لیکن کوئی وقت، ہدف یا ردعمل کی نوعیت شامل نہیں تھی۔جان کربی نے کہا کہ ایران کی واضح نیت بہت زیادہ تباہی کی تھی، اسرائیل آج بہت مضبوط اسٹریٹجک پوزیشن میں ہے۔امریکی قومی سلامتی کے ترجمان کا کہنا تھا امریکا ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔