Live Updates

میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک جلد بحرانوں سے نکلے گا ،چودھری شاہدعلی خان

خالق نگر میں جلد ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ، حکومتی کارکردگی عوام کے سامنے ہے،نائب صدرکی گفتگو

منگل 16 اپریل 2024 13:02

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہورڈویژن کے نائب صدرچودھری شاہدعلی خان نے کہاہے کہ اپوزیشن احتجاجی سیاست کے بجائے حکومت کا ساتھ دے تاکہ ملک بحرانوں سے نکل سکے اپوزیشن کے پہلے جلسے میں عوام نے شرکت نہ کر کے ان کو مسترد کر دیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک ارب ڈالر یورو برانڈزکی منافع سمیت ادائیگی معیشت کی بہتری کے لیے پہلا قدم اٹھایا ہے، میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک جلد بحرانوں سے نکلے گا ،چودھری شاہدعلی خان نے کہا کہ خالق نگر میں جلد ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا مریم نواز کی قیادت میں بھی ڈیڑھ ماہ کی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر لیگی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون اور اس کی اتحادی جماعت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں ،اپوزیشن کی طرف سے احتجاج کی کال سمجھ سے بالاتر ہے،چودھری شاہدعلی خان نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں پوری قوم کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ ملک بحرانوں سے نکلے اور عوام کو ریلیف ملے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتوں کے ڈیڑھ ماہ کے عرصے میں ہی پاکستان اپنے پاوں پر کھڑا ہو گیا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات