Live Updates

لاہورہائیکورٹ نےبانی پی ٹی آئی کو جیل میں سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست نمٹا دی

منگل 16 اپریل 2024 13:09

لاہورہائیکورٹ نےبانی پی ٹی آئی    کو جیل میں سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے تحریک انصاف لائرز فورم کے صدر افضال عظیم کی درخواست پر منگل کو سماعت کی ۔ سماعت پر درخواست گزار کی طرف سے اسد منظور بٹ پیش ہوئے اور عدالت کو آگاہ کیا کہ ایسی ہی ایک درخواست عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہے، ہم وقتی طور پر یہ درخواست واپس لے رہے ہیں جس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی ۔

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات