آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے لئے اقدامات جاری

دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے 05 اہلکاروں کے علاج معالجے کے لئے مزید 39لاکھ روپے جاری کر دیئے گئے

منگل 16 اپریل 2024 15:11

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے لئے اقدامات جاری ہیں ، دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے 05 اہلکاروں کے علاج معالجے کے لئے مزید 39لاکھ روپے جاری کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے ڈرائیور کانسٹیبل محمد سرور کو طبی اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے دئیے گئے، فیصل آباد کے زخمی غازی محمد شکیل کو طبی اخراجات کیلئے 10 لاکھ روپے جاری، رحیم یار خان کے زخمی کانسٹیبل محمد آصف کو علاج معالجے کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے، بہاولنگر کے زخمی کانسٹیبل گلاب علی کو طبی اخراجات کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری، خانیوال کے زخمی ٹی ایس آئی ذیشان الہی کو علاج معالجے کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے جاری کیے گئے ۔

آئی جی پنجاب کو ویلفیئر برانچ کی کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجرا کیلئے کیسز بھجوائے تھے۔