
محکمہ موسمیات کی 17 تا 21 اپریل کے دوران وقفہ وقفہ سے آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشں گوئی
منگل 16 اپریل 2024 16:10
(جاری ہے)
شہریوں سے گذارش کی گئی ہے کہ سیاحتی مقامات کی سیر اور سفرکے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔
دریاﺅں اور آبی گذر گاہوں کے اطراف بنسے والے شہریوں اور سیاحوں کو پانی کے بہاﺅ سے دور رہنے کے حوالہ سے ہدایت کی گئی ہے۔ لینڈ سلائیڈ کے خطرات کے پیش نظر تمام شہری پہاڑوں، بلند و بالا عمارات اور ٹیلوں کے عقب میں رکنے اور پناہ لینے سے اجتناب کریں، بل بورڈ، بجلی کے کھمبوں، سولر پینل اور دیگر تنصیبات پر نظر رکھیں اور ان کے اطراف رکنے سے گریز کریں۔ ٹریفک پولیس شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھے جبکہ شہری ٹریفک قوانین کا احترام کرتے ہوئے اپنا سفر مکمل کریں۔ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے کسی بھی ممکنہ لینڈ سلائیڈ کے نتیجہ میں سڑکوں کی بحالی کیلئے مشینری اور سٹاف ہمہ وقت تیار رہے۔ ایمرجنسی سروسز 1122 سٹاف اور مشینری اور سٹاف کو ہمہ وقت فکسڈ پوائنٹس پر تعیناتی یقینی بنائے، محکمہ صحت کا سٹاف تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ایمرجنسی/ صحت کی دیگر سہولیات اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ واسا، ٹی ایم اے اور پبلک ہیلتھ کی جانب سے شہریوں کو پینے کے پانی کی ہمہ وقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ محکمہ ایریگیشن، سی اینڈ ڈبلیو تمام بڑے نالوں خصوصاً جب نالہ اور دیگر تمام پلوں، پلیوں پر نکاسی آب کی ہمہ وقت کراسنگ کو یقینی بنائے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ٹی ایم اے، کینٹ بورڈ اور دیگر محکمہ جات کے تعاون سے بندش کو فوری کلیئر کیا جائے۔ گلیات اور دیگر بالائی مقامات پر پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، کاشتکار/ زمیندار اپنی فصلوں اور جانوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات یقینی بنائیں، بارش کے دوران رابطہ اور پلوں پر ہیوی ٹریفک کی روانی کو مانیٹر اور ریگولیٹ کیا جائے۔ شہری، آندھی طوفان کے دوران بیسمنٹ و دیگر محفوظ مقامات پر پناہ لیں۔ شہری ندی نالوں، آبی گذرگاہوں کی کراسنگ اور ان کے اطراف پیدل و گاڑی پر سفر سے اجتناب برتتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ محکمہ خوراک کی جانب سے اشیاءخوردونوش کی ہمہ وقت فراہمی اور ترسیل کی نگرانی کی جائے۔مزید موسم کی خبریں
-
13 تا 16جون ملک کے بالاء اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
-
لاہور میں 18سال بعد گرم ترین دن، پارہ ریکارڈ ساز بلند
-
عید کے تینوں روز لاہورمیں شدید گرمی پڑے گی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
-
ملک بھر میں موسلادھار بارش، آندھی ،ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
-
ملک میں مغربی ہواؤں کی آمد، جمعرات تک شدید بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
-
خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات
-
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں رات سے بارش کا امکان
-
بحیرہ عرب میں کم دباؤ کا سسٹم بننے کا امکان، الرٹ جاری
-
پی ڈی ایم اے نے درجہ حرارت میں اضافے ،ہیٹ ویو بارے نیا الرٹ جاری کردیا
-
محکمہ موسمیات کی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
آئندہ 3 روز میں آسمانی بجلی گرنے کے خدشات ہیں، پی ڈی ایم اے کا الرٹ
-
ملک بھرمیں موسم خوشگوار ہونے کی نوید؛ کل سے بارشیں ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.