متحدہ عرب امارات میں موسلادھاربارش ، ہنگامی حالت نافذ

منگل 16 اپریل 2024 16:12

متحدہ عرب امارات میں موسلادھاربارش ، ہنگامی حالت نافذ
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) متحدہ عرب امارات میں موسلادھاربارش کے باعث حکومتی اداروں نے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق ہنگامی حالات سے نمٹنے والے ادارے نے رہائشیوں کو گھروں تک محدود رہنے ، تمام رہائشیوں کو وادیوں، نشیبی علاقوں اور سیلاب کی گزرگاہوں سے دور رہنے کی تاکیدکی ہے۔ادارے نے کہا ہے کہ موسلادھار بارش کے ساتھ بعض علاقوں میں اولے گرنے کا بھی امکان ہے۔دریں اثنا شارجہ، ام القوین اور عجمان میں تمام تعلیمی ادارے بند اور تدریسی عمل آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔