ریٹائرپولیس آفیسر ایسوسی ایشن مانسہرہ کا ہنگامی اجلاس، بشام واقعے پر افسوس کا اظہار

منگل 16 اپریل 2024 16:13

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ریٹائر پولیس آفیسرز ایسوسی ایشن مانسہرہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ڈی آئی جی (ریٹائرڈ) راجہ نصیر احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں رسول شاہ خان نائب سرپرست اعلیٰ، خورشید خان صدر، حاکم خان، افضل خان، اسلم پرویز نائب صدر، سید مظہر شاہ جنرل سیکرٹری، قاضی جاوید نائب صدر، مختیار احمد ڈپٹی سیکرٹری، سرفراز خان سیکرٹری اور حاجی شاہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بشام میں چینی اہلکاروں کی گاڑی پر خودکش حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس طرح کی کارروائیاں پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے، چین ہر اچھے اور مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی مکمل غیر جانبدارانہ انکوائری کر کے ملوث افراد کو سزا دی جائے ۔ اجلاس میں مشتاق احمد شاہ سکنہ بوئی اور نذیر خان لسان نواب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کےلئے دعائے مغفرت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :