پاکستان کے امریکہ اور چین دونوں کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات ہیں‘تاہم امریکہ ہمارا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے. محمد اورنگزیب

ہمیں آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام کی ضرورت ہے‘پی آئی اے کی نجکاری کا عمل اگلے ماہ سے شروع کردیا جائے گاآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے حصول کے لیے وفاقی وزیرخزانہ کا دورہ واشنگٹن اور انٹرویو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 16 اپریل 2024 14:52

پاکستان کے امریکہ اور چین دونوں کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات ہیں‘تاہم ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل۔2024 ) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اصلاحات کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے میں مدد کرنے کے لیے ہمیں آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام کی ضرورت ہے مئی کے دوسرے یا تیسرے ہفتے تک نئے پروگرام کے لیے مذاکرات کی حتمی شکل میں جانا شروع کر دیں گے.

(جاری ہے)

واشنگٹن میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امریکہ اور چین دونوں کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات ہیں جس نے اسے ایک مشکل پوزیشن میں ڈال دیا ہے کیوں کہ دونوں ممالک ایک مہنگی تجارتی جنگ کا آغاز کر چکے ہیں تاہم امریکہ ہمارا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور اس نے ہمیشہ ہماری مدد کی ہے، سرمایہ کاری کے معاملے میں ہمیشہ ہماری مدد کی ہے لہذا یہ ہمیشہ پاکستان کے لیے ایک بہت ہی اہم رشتہ رہے گا.

پاکستانی وزیر خزانہ نے تقریباً 1,860 میل طویل چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ’دوسری طرف بہت سی سرمایہ کاری خاص طور پر بنیادی ڈھانچے میں، سی پیک کے ذریعے آئی اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے لیے تجارتی جنگ میں اسی طرح کا کردار ادا کرنے کا ایک بہت اچھا موقع ہے جیسا کہ ویتنام جیسے ممالک جو کچھ چینی سامان پر محصولات کے نفاذ کے بعد امریکہ کو اپنی برآمدات کو ڈرامائی طور پر بڑھانے میں کامیاب رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے سے ہی کام کرنے کی چند مثالیں موجود ہیں لیکن ہمیں جو کرنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ واقعی اسے بڑھانا ہے پچھلی حکومت کی جانب سے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر پاکستان اپنی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرکاری اداروں (ایس ای اوز) کو فروخت کرنے کے لیے نجکاری کی مہم کے وسط میں ہے. انہوں نے کہا کہ نجکاری کی فہرست میں پہلا نام پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) ہے جو ملک کی فلیگ کیریئر ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں اگلے مہینے یا اس سے زیادہ میں ممکنہ بولی دہندگان کی دلچسپی کے حوالے سے معلوم ہو جائے گاانہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پرائیویٹائزیشن سے گزریں اور جون کے آخر تک اسے فنشنگ لائن پر لے جائیں اگر پی آئی اے کی نجکاری حکومت کے لیے اچھی رہی تو دوسری کمپنیاں جلد ہی اس کی پیروی کر سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ایک پوری پائپ لائن بنا رہے ہیں اگلے دو سالوں میں ہم اس میں تیزی لانا چاہتے ہیں.

پاکستانی وزیر خزانہ نے کہا کہ انہوں نے اپنے ملک کے اقتصادی اصلاحاتی پروگرام کی حمایت کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اربوں ڈالر قرض کے ایک نئے معاہدے پر بات چیت شروع کر دی ہے اور پاکستان ادائیگیوں کے توازن کے بحران سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نو ماہ کے تین ارب ڈالر قرض کے پروگرام کے اختتام کے قریب ہے اس بحران نے پاکستان کو گذشتہ موسم گرما میں ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچا دیا تھا.

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انٹرویو میں کہا کہا کہ اس معاہدے کی 1.1 ارب ڈالر کی حتمی قسط کے اس ماہ کے آخر میں منظور ہونے کا امکان ہے، پاکستان نے اربوں ڈالر کے ایک نئے اور کئی سالوں پر محیط آئی ایم ایف قرضہ پروگرام کے لیے بات چیت شروع کر دی ہے انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کا اعتماد مارکیٹ کا جذبہ اس مالی سال میں بہت زیادہ بہتر شکل میں ہے یہ اس مقصد کے لیے ہے کہ اس ہفتے کے دوران، ہم نے فنڈ کے ساتھ ایک وسیع اور توسیعی پروگرام میں شامل ہونے کے لیے بات چیت شروع کی ہے.

دوسری جانب آئی ایم ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ان کے ادارے کی توجہ موجودہ سٹینڈ بائی ایگریمنٹ پروگرام کی تکمیل پر ہے جو نو ماہ سے جاری ہے اور جلد ہی مکمل ہونے والا ہے ترجمان نے کہا کہ نئی حکومت نے ایک نئے پروگرام میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور فنڈ کا عملہ ایک نئے پروگرام پر ابتدائی بات چیت میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے.