سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اہم کارڈیک ٹیسٹ تھیلیم سکین کرانے کا فیصلہ کرلیا

منگل 16 اپریل 2024 17:26

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اہم کارڈیک ٹیسٹ تھیلیم سکین کرانے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اہم کارڈیک ٹیسٹ تھیلیم سکین کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کا تھیلیم سکین آئندہ ہفتے پمز کارڈیک سنٹر میں ہو گا، تھیلیم سکین سے پرویز الٰہی کے دل کی اندرونی حالت جانچی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کے مزید ایک ہفتہ پمز میں زیرعلاج رہنے کا امکان ہے، پرویز الٰہی کی شوگر، بلڈ پریشر لیول معمول کے مطابق ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کی پسلیوں کے درد میں نمایاں کمی آئی ہے، پرویز الٰہی کو تین اپریل کو اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی پمز کارڈیک سنٹر کے پرائیویٹ روم میں زیرعلاج ہیں۔