آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کا نوشکی میں مزدوروں کے قتل کے جائے وقوعہ کا دورہِ

منگل 16 اپریل 2024 17:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے نوشکی میں مزدوروں کے قتل کے جائے وقوعہ کا دورہِ کیا،اس موقع پر ڈی آئی جی رخشاں رینج وزیر خان ناصر،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گواریا،اے آئی جی آپریشنز محمد بلوچ ،ڈی پی او نوشکی اللہ بخش و دیگر حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی رخشاں وزیر خان ناصر نے نوشکی میں مزدوروں کے قتل کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ پولیس واقعہ کی تمام پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے اس موقع پر آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے کہا کہ صوبہ بھر میں روٹس کی فول پروف سکیورٹی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس میں کوئی کوتاہی یا غیر ذمہ داری ناقابل برداشت ہو گئی آئی جی بلوچستان نے کہاکہ عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہےآئی جی بلوچستان نے تاکید کی کہ روٹس کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات پولیس اہلکار انتہائی الرٹ رہیں، چیکنگ یقینی بنائیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکوؤں، شرپسند، دہشت گرد عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

متعلقہ عنوان :