سندھ حکومت کی جانب سے خصوصی(اسپیشل) افراد کی فلاح و بھبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کئےجارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی منگل 16 اپریل 2024 17:24

نواب شاہ  ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل 2024ء ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد زاہد حسین رند  نے آج گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ھیبلٹیشن  کمپلیکس اور  ووکیشنل ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ نواب شاہ کا دورہ کرکے اسپیشل بچوں سے ملاقات کی اور اساتذہ وعملے کی حاضری بھی چیک کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خصوصی بچوں میں اسکول کی ڈریس، بوٹ اور واٹر کولر تقسیم کئے سنٹر کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند نے کہا کہ خصوصی بچے و افراد ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہوتے ہیں تاکہ انہیں معاشرے کا کارآمد فرد بنایا جاسکے  انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے خصوصی افراد کی فلاح و بھبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کئےجارہے ہیں ڈپٹی کمشنر نے سنٹر کے انچارج کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ  ادارے میں 100 فیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے جبکہ خصوصی بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ وہ مستقبل میں معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف سیکشن و کلاسوں اور اسٹاف روم کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر نے دورے کے موقع پر بہتر انتظامات پر ریجنل ڈائریکٹر غلام مرتضیٰ چنڑ اور عملے کو شاباس دی ۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر غلام مرتضیٰ چنڑ  نے ڈپٹی کمشنر کو  خصوصی بچوں اور افراد کو تعلیم سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے متعلق تفصیلی آگاہی دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کمپلیکس مراد خان جمالی، ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان احمد مہر، وائیس پرنسپل سرفراز احمد شر اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :