سندھ حکومت قیام امن کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے،آصف خان

منگل 16 اپریل 2024 18:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات،کنوینیئرضلع شرقی آصف خان نے کہاہے کہ ،پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت قیام امن کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوں نے این اے 235کے رابطہ دفترمیں پارٹی کارکنان سے ملاقات کے دوران امن وامان،علاقائی مسائل کے حل اورمقامی رابطہ دفاترکے قیام پربات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمزکے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں جن کے اثرات شہریوں کوملنا شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے امن پرپیپلزپارٹی نے ماضی میں کوئی سمجھوتہ کیا نہ اب کرے گی،سندھ حکومت ہرقیمت پرکراچی میں امن قائم کرنے کے لیے متحرک ہے۔ انہوں نے کہاکہ علاقائی مسائل حل کرنے کے لیے یوسی سطح پررابطہ دفاترکے قیام کے لیے مشاورت ہوچکی ہے،پانی،بجلی، گیس دوسرے بنیادی مسائل کے حل کی نشاندہی پرفوری کارروائی کرکے ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔