پنجاب فوڈ اتھارٹی نےدیپالپور میں مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ کر 1200 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کرکے تلف کردیا گیا

منگل 16 اپریل 2024 18:14

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتےہوئے دیپالپور میں مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ کر 1200 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کرکے تلف کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گاڑی نمبر LES 4379 کو املی موتی پاکپتن روڈ پر چیک کیا گیا تو اس سے بھاری مقدار میں مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں جو مارکیٹ میں مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھیں۔سپلائرز کو موقع سے گرفتار کرکے تھانہ صدر دیپالپور میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ مردہ مرغیوں کی سپلائی کا کاروبار کرنے والے انسانی جانوں کے دشمن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔\378

متعلقہ عنوان :