پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ڈی جی خان ڈویژن میں متعدد بیکریوں اور ملک شاپس کا معائنہ، غیر معیاری اور ناقص صفائی پر جرمانے

منگل 16 اپریل 2024 18:42

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں غیر معیاری اور صفائی کے ناقص انتظامات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے انسپکشن کے دوران قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر متعدد ملک شاپس اور بیکریوں کو بھاری جرمانے عائد کر دئیے ۔

(جاری ہے)

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر عوام تک معیاری خوراک پہچانے کا مشن جاری ہے اور تحصیل تونسہ شریف میں ملک شاپ کو دودھ کی خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کرنے پر 15 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اسی طرح تحصیل جتوئی،کوٹ ادو،منی بائی پاس روڈ مظفرگڑھ میں 4 ملک شاپس کو چلر کے قریب حشرات کی بھرمار پائے جانے،ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 39 ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔عاقل پور روڈ راجن پور میں معروف بیکری کو خوراک کی تیاری میں ناقابلِ سراغ اجزاء کی ملاوٹ کرنے،گھی میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر 15 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔جنوبی بازار لیہ میں بیکری کو کھانے پینے کی اشیاء ڈھانپ کر نہ رکھنے،گندے فریزر میں خوراک سٹور کرنے پر 10 ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :