ضمنی انتخابات،صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا

منگل 16 اپریل 2024 18:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ضمنی انتخابات کے سلسلے میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق صوبہ پنجاب میں21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں قائم کنٹرول روم الیکشن سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے 24 گھنٹے فعال رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیلی فون،ای میل اور دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائیگا، شہری اپنی شکایت درج کروانے کیلئے دیئے گئے نمبر ز 042-99212209, 042-99212620 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔