راولپنڈی،ایف بی آر کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاپتا، مقدمہ درج

منگل 16 اپریل 2024 18:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) راولپنڈی سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاپتا ہوگیا ، پولیس نے رشتے دار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے آر اے بازار کا رہائشی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر رحمت اللہ خان 12 اپریل کو گھر سے نکلا تاہم تاحال واپس نہیں آیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاپتا رحمت اللہ خان کے اغوا کا مقدمہ اس کے سالے کی مدعیت میں درج کرلیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق رحمت اللہ خان 12 اپریل کو دوستوں سے عید ملنے گیا، اس کے بعد گھر واپس نہیں آیا، موبائل فون پر رابطہ کرنے پر کال ریسیو نہیں ہوئی، بعد میں موبائل بند ہوگیا۔ایف آئی ار میں کہا گیا کہ خدشہ ہے کہ رحمت اللہ خان کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آگیا یا پھر اسے اغوا کرلیا گیا ہے۔