پاکستان تحریک انصاف فرنکفرنڈ جرمنی یوتھ ونگ کے صدر وجاہت علی کی ساتھیوں کے ہمراہ پی پی پی میں شمولیت

منگل 16 اپریل 2024 19:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرید خان ابڑو سے پاکستان تحریک انصاف فرنکفرنڈ جرمنی یوتھ ونگ کے صدر وجاہت علی نے کینیڈا میں ملاقات کی۔ پاکستان تحریک انصاف فرنکفرنڈ جرمنی یوتھ ونگ کے صدر وجاہت علی نے کینیڈا میںاپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فرید خان ابڑو نے کہا کہ آصف علی ذرداری اور بلاول بھٹو ذرداری کی ہدایت پر دنیا بھرمیں لوگوں سے ملاقات شروع کردی ہے اور پردیس میں رہنے والے پاکستانیوں کوپارٹی میں شامل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اس سلسلے میں وجاہت علی نے اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت اختیار کی ہے ہم پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ان کو خوش آمدید کہتے ہیں اور مبارک باد پیش کرتے ہیں اس موقع پر میر عمر ابڑو چوہدری لیاقت صباحت طاہر فراست احمد اسد شاہ چوہدری کامران اور فیصل ذرداری بھی موجود تھے ۔