پاکستان ریلویز نے رحمان بابا ایکسپریس کے میر پور متھیلو ریلوے سٹیشن پر عارضی سٹاپ میں3 ماہ کی توسیع کر دی

منگل 16 اپریل 2024 20:03

پاکستان ریلویز نے رحمان بابا ایکسپریس کے میر پور متھیلو ریلوے سٹیشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) پاکستان ریلویز نے رحمان بابا ایکسپریس کے میر پور متھیلو ریلوے اسٹیشن پر دیئے گئے عارضی سٹاپ میں3 ماہ کی توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر پشاور براستہ راولپنڈی،حافظ آباد،سانگلہ ہل،فیصل آباد ،کراچی کے درمیان چلنے والی 47 اپ اور48 ڈائون رحمان بابا ایکسپریس کے میر پور متھیلو ریلوے سٹیشن پر دیئے گئے تین ماہ کے لئے عارضی سٹاپ میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔