لاڑکانہ میں ایف آئی اے کمپوزٹ دفتر کا آغاز

منگل 16 اپریل 2024 20:36

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) لاڑکانہ میں ایف آئی اے کمپوزٹ دفتر کا آغاز کردیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے زون حیدرآباد عبدالحمید بھٹو نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ لیاقت علی ہلیو، ایس ایچ او ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ زمان سومرو اور دیگر کے ہمراہ ریڈیو پاکستان کی نئی عمارت میں قائم ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل دفتر کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے زون حیدرآباد عبدالحمید بھٹو نے ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری، غیر معیاری اور جعلی ادویات سمیت حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرکے سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم سمیت ایف آئی اے سے متعلق شکایات کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ چند افراد کی غیرقانونی سرگرمیوں کی وجہ سے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور ان اثرات اور ایسے عناصر کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہمارا معاشرہ ترقی کرسکے۔

متعلقہ عنوان :