الیکشن کمیشن کا انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے امیدوار وں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

منگل 16 اپریل 2024 20:16

الیکشن کمیشن کا انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے امیدوار ..
جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرذیشان شبیررانا نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے امیدوار وں کے خلاف الیکشن کمیشن نےقانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کی سیکشن (3) 98 سیکشن 135،136، 134 کے تحت ریٹرن آف الیکشن ایکسپینسز(ریوائزڈ فارم سی) پر الیکشن سے متعلقہ اخراجات کے گوشوارہ جات الیکشن کمیشن کے کامیاب امیدواران کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی تاریخ کے 30 دن کے اندر حصہ لینے والے امیدواران جنرل الیکشن 2024ء کے(قومی اور صوبائی اسمبلی)کے ریٹر ننگ آفیسرز کے آفس میں جمع کرانے تھے۔

وہ امیدواران جنہوں نے ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے فائنل شوکاز نوٹس موصول کے باوجود ابھی تک اپنے الیکشن سے متعلقہ اخراجات کے گوشوارہ جات جمع نہیں کرائے ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان امیدوراوں کے خلاف سیشن کورٹ میں الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن (4)136 کے تحت الیکشن کمیشن رٹ دائر کررہا ہے ان کو سیشن کورٹ سے سزا اور جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔\378