تورڈھیر پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،موٹرکار سے بھاری مقدار میں چرس ،آئس برآمد

منگل 16 اپریل 2024 21:14

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) تورڈھیر پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر موٹرکار سے بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی سرکل لاہور فضل شیر خان کی قیادت میں ایس ایچ او تورڈھیر سب انسپکٹر سید الامین خان معہ پولیس ٹیم کا دوران ناکہ بندی ایک مشکوک موٹرکار بعرض چیکنگ روکنے کا اشارہ کیاموٹرکار کے ڈرائیور نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی گاڑی کو تیز کرکے فرار ہوا،تاہم پولیس پارٹی کی فوری تعاقب سے ڈرائیور نے موٹرکار کو ویرانے میں چھوڑ کر سنسان علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہواایس ایچ او تورڈھیر سید الامین خان معہ پولیس نفری نے موٹرکار کو تحویل میں لیکر موٹرکار کے ڈیگی سے دو عدد بوریا سے 23720گرام چرس اور 3650گرام آئس برآمد کی گئی ہیں،علاقے کو محاصرہ میں لیکر منشیات سمگلروں کی سرچ آپریشن شروع ہے۔