راولپنڈی : 43اسسٹنٹ سب انسپکٹرزاور 24 ہیڈ کانسٹیبلوں کی ترقی

اہلکاروں کے بہترین سروس ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے انکی ترقی کے احکامات جاری کئے گئے

منگل 16 اپریل 2024 22:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) ریجنل پولیس افسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے 43اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر اور 24 ہیڈ کانسٹیبلوں کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کے احکامات جاری کر دیئے اہلکاروں کے ترقی کے لئے آر پی اوکی سربراہی میں سٹی پولیس افسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی، ڈی پی اواٹک ڈاکٹرسردار غیاث گل خان، ڈی پی او چکوا ل کیپٹن (ر) واحد محمود اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ پر مشتمل خصوصی بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جنکی سفارشات اورریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد اہلکاروں کے بہترین سروس ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے انکی ترقی کے احکامات جاری کئے گئے اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں محمد مقصود، اعجاز محمود، عابد علی، ارشد محمود، نوازش حسین، محمد فیاض، بابر خان، اشتیاق علی، مرتضیٰ اسلم، عماد انور، صغیر احمد، ثاقب ستار،محمد ارسلان، محمد فیصل، شاہد اختر، ذاکر حسین، اظہر اقبال، نعمان محمود، محمد کامران، صداقت علی، عمران محمود، امیر حسین، محمد رمضان، نقیب الحسن،عامر علی،انصرحیات خان،شاہدمحمود،نعمان شہزاد،لیڈی سعیدہ اکرم،نبیل جاوید،قاسم حسین،عادل حسین جبکہ پنڈنگ اے سی آر ز کے مکمل ہونے سے مشروط ترقی پانے والوں میں محمد الطاف،عامر محمود،سرور مہدی،بشیر احمد،خالد محمود،محمدفاروق،خرم شہزاد،راشد علی،اکمل خان،عدنان سکندر،آزاد خان جبکہ ہیڈکانسٹیبلان سے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں ستاراحمد،شہزاد اختر،محمد فیصل اقبال،یاسر علی،سید محمد علی،عامر علی خان،کامران رشید،وقار حیدر،اعجاز یوسف،عامر شہزاد،عارف محمود،عبدالسلام،عمران عدالت،نصیر احمد،آصف علی،وسیم اختر،محمد مرسلین، محمد عقیل،محمد عرفان،عامر خان،محمد اکرام،شہباز احمدجبکہ پنڈنگ اے سی آر ز کے مکمل ہونے سے مشروط ترقی پانے والوں میں فہیم خان،احمد نوازشامل ہیں، آر پی او نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق فورس کی بروقت ترقی کا عمل جاری رہے گا،تمام افسران نے اپنے بہترین سروس ریکارڈ اور کارکردگی کی بنائ پراگلے عہدے پر ترقی حاصل کی ہے اب آپ کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوچکا ہے لہٰذاآپ پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے فرائض سر انجا م دیتے ہوئے خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکرشہریوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔