Live Updates

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنز کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس

منگل 16 اپریل 2024 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنز کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔سی سی پی او لاہور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عورتوں اور بچوں سے زیادتی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ملوث افراد کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کا سپیشل آڈٹ سسٹم اور انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کے تحت کڑا احتساب ہو گا۔

(جاری ہے)

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ڈویژنل ایس پیز اپنی سپرویژن اور کمانڈ بہتر بنائیں اورایس ڈی پی اوز فیلڈ ورکنگ اور قانون کے مطابق پولیس ریڈز کی نگرانی کریں۔انہوں نے کوارڈینیشن بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بہتر نتائج کے حصول کیلئے لاہور پولیس کے مختلف ونگز مشترکہ کارروائیاں عمل میں لائیں تاکہ لوگوں کو ریلیف ملے۔

سی سی پی او لاہورنے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی طرف سے منشیا ت سمگلنگ میں ملوث گینگ پکڑنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چوروں، ڈاکوؤں اور اشتہاریوں کو پکڑنے کے ساتھ ساتھ ریکوری یقینی بنائی جائے۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ کرائم کنٹرول، انصاف کی فراہمی اور لاء اینڈ آرڈر پر کنٹرول قائم رکھنا اہم مشن ہے۔ڈی آئی جی(آپریشنز)سیدعلی ناصر رضوی، ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن)ذیشان اصغر، ایس ایس پی(ایڈمن)عاطف نذیر، ایس ایس پی(آپریشنز)سید علی رضا،ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری،کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز نے اجلاس میں شرکت کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات