فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

90سے زائد مقا مات پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان‘ موبائل فونز چھین کر فرار ٹ* درجنوں شہریوںکی موٹر سائیکلیں چور لیکر رفوچکر ہو گئے، آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں ناکام ہو گئی

منگل 16 اپریل 2024 23:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ،90سے زائد مقا مات پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان‘ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے، جبکہ درجنوں شہریوںکی موٹر سائیکلیں چور لیکر رفوچکر ہو گئے، آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں ناکام ہو گئی۔

آن لا ئن کے مطابق جھنگ روڈ پر عثمان سے 74ہزار روپے‘ فون‘ سدھوپورہ میں فہد سے 10ہزار روپے‘ فون‘ فیض آباد چوک میں شہروز سے پرس‘ 26 ج ب کے ذیشان سلطان سے 52ہزار روپے‘ فون‘ فیصل ہسپتال کے قریب تنویر سے 18ہزار روپے‘ فون‘ عبدالرشید غازی (سابق جی ٹی ایس) چوک میں عبدالله سے لیپ ٹاپ‘ نقدی‘ پیپلزکالونی نمبر 1 کے ریحان سے 10ہزار روپے‘ فون‘ جٹاں والا چوک کے قریب قمر حسین سے نقدی‘ فون‘ العزیز مسجد کے قریب امان الله سے نقدی‘ فون‘ 214 رب کے گل نواز سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ جھمرہ روڈ پر قمر ضیاء کی دکان کا صفایا کر دیا گیا‘ حسیب شہید کالونی کے قمر الزمان سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 214 رب کے بشیر احمد‘ 215 رب کے امین‘ علی ٹائون کے عامر‘ ڈھڈی والا کے فیصل‘ جدہ مارکیٹ کے عامر محمود‘ مچھلی فارم کے قریب آصف علی سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ علامہ اقبال کالونی کے شکیل احمد کا گھر لوٹ لیا‘ سمندری روڈ ایس بی سٹور کے قریب زاہد عمران کو لوٹ لیا گیا‘ زاہرہ پیر روڈ پر احمد شبیر سے 1لاکھ 10ہزار روپے‘ فون‘ غلہ منڈی کے باہر محسن منیر سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ محلہ الطاف گنج کے حسن اقبال کی ہمشیرہ سے زیورات‘ نقدی‘ فون چھین لیا‘ دکن پارک کے قریب خلیل سے جھپٹا مار کر فون‘ ٹینکی والا پارک کے رمضان کی ہمشیرہ اور والدہ سے لاکھوں کے زیورات اتروا کر لے گئے‘ کالج روڈ پر سلیمان سے 20ہزار روپے‘ فون‘ اسکی والدہ سے زیورات اتروا کر لے گئے‘ 84 ج ب کے فقیر محمد سے 25ہزار روپے‘ فون‘ 247 رب کے عقیل نواز اور اسکی رکشہ سوار ہمشیرہ سے لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ فون‘ 247 رب کے بلال کے گھر کا صفایا کر دیا‘ 102 گ ب کے صدیق‘ 91 گ ب کے امجد علی کے گھروں سے مویشی چوری‘ 91 گ ب کے رمضان سے 25ہزار روپے‘ فون‘ 39 گ ب کے نقاش سے 20ہزار روپے‘ فون‘ 193 رب کے مظفر علی سے 10ہزار روپے‘ فون‘ 210 گ ب کے عبدالحفیظ سے نقدی‘ فون‘ 61 رب کے فریاد سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ علی حیدر سے نقدی‘ فون چھین لیا گیا‘ 395 گ ب کے سیف سے 15ہزار روپے‘ فون‘ 393 گ ب کے ثناء الله سے نقدی‘ فون‘ 510 گ ب کے ریاض سے سوا دو لاکھ روپے‘ فون‘ 550 گ ب کے منظور سے سوا لاکھ روپے‘ فون چھین لیا گیا‘ محلہ اشرف پورہ میں عابدہ پروین کا گھر لوٹ لیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں نیو سول لائن سے محسن ممتاز‘ اقبال سٹیڈیم سے مقبول‘ نڑوالا چوک سے اکبر علی‘ 279 موڑ سے نعمان اعجاز‘ دھوبی گھاٹ سے زوہیب صفدر‘ اے بلاک غلام محمد آباد کے اطہر خان‘ رسول نگر کے مقصود احمد‘ کوکیانوالہ روڈ سے عرفان‘ حسن چوک کے فاروق‘ شہزاد ٹائون کے شہباز علی‘ 197 گ ب کے عاقب‘ مدینہ چوک کے بابر علی‘ مدینہ پارک کے سمون‘ رسول پارک کے مبین‘ نورپورہ کے عمران‘ 214 رب کے عبدالغفور‘ سمن آباد کے حسنین علی‘ 266 رب کے فیاض‘ ابرار پورہ کے شفیق اور دیگر شہریوں کی موٹرسائیکلیں‘ موٹرسائیکل رکشے چور لیکر رفوچکر ہو گئے۔ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔