ایران کو معاشی لحاظ سے کمزور کرکے دبائو بڑھائینگے ، امریکہ

منگل 16 اپریل 2024 23:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

!امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملے کی وارننگ پہلے دی تھی، ایران سے حملے کا پیغام ملا تھا لیکن کوئی وقت، ہدف یا ردعمل کی نوعیت شامل نہیں تھی۔جان کربی نے کہا کہ ایران کی واضح نیت بہت زیادہ تباہی کی تھی، اسرائیل آج بہت مضبوط اسٹریٹجک پوزیشن میں ہے۔امریکی قومی سلامتی کے ترجمان کا کہنا تھا امریکا ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔