آئی ایم ایف کے ساتھ اربوں ڈالر قرض کے نئے معاہدے پر بات چیت کا آغاز کردیا ، وزیر خزانہ
ادائیگیوں کے توازن کے بحران سے نمٹنے کے لیے نو ماہ کے تین ارب ڈالر قرض کے پروگرام کے اختتام کے قریب ہیں ، محمد اورنگزیب
منگل 16 اپریل 2024 23:07
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس بات چیت کے باعث مارکیٹ کا اعتماد اور مارکیٹ کا جذبہ رواں مالی سال میں بہت زیادہ بہتر شکل میں ہے۔
انہوں نے کہا اصلاحات کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے میں مدد کرنے کے لیے ہم کم از کم تین سالہ پروگرام کے لیے درخواست دیں گے کیوں کہ ہمیں اس کی ضرورت ہے۔ جبکہ مئی کے دوسرے یا تیسرے ہفتے تک ان مذاکرات کی حتمی شکل طے پانے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا امریکہ ہمارا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور اس نے ہمیشہ ہماری مدد کی ہے، سرمایہ کاری کے معاملے میں ہمیں ہمیشہ امریکی تعاون حاصل رہا ۔ اور پاکستان کے لیے یہ رشتہ آئندہ بھی اہم رہے گا ۔ وزیر خزانہ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو بھی انتہائی اہم قرار دیتے ہوے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سی پیک کے ذریعے بھاری سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے تجارتی جنگ میں اسی طرح کا کردار ادا کرنے کا ایک بہت اچھا موقع ہے جیسا کہ ویتنام جیسے ممالک، جو کچھ چینی سامان پر محصولات کے نفاذ کے بعد امریکہ کو اپنی برآمدات کو ڈرامائی طور پر بڑھانے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت کے اصلاحاتی پروگرام پر بات کرتے ہوے کہا کہ اداروں کی نجکاری اس حوالے سے اہم اقدام ہے ہم پی آئی اے کی نجکاری کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ہماری خواہش ہے کہ جون کے آخر تک ہم نجکاری کے اس عمل کو فنشنگ لائن تک بڑھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک پوری پائپ لائن بنا رہے ہیں اور آنے والے دو سالوں میں ہم واقعی اس میں تیز رفتاری لائیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.