پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی گلگت بلتستان کے وفد کی ملاقات

منگل 16 اپریل 2024 23:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی گلگت بلتستان کے وفد کی ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امجد ایڈووکیٹ، جمیل احمد، انجینئر اسماعیل، سعدیہ دانش، عمران ندیم، ایوب شاہ، شہزاد آغا اور کلثوم مہدی نے ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی گلگت بلتستان کے عہدیداروں نے سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے سیاسی مسائل کا معاملہ وفاقی حکومت میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ۔