چنیوٹ،امن و امان کے قیام کے لیے ضلع بھر میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری

منگل 16 اپریل 2024 23:22

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) امن و امان کے قیام اور لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ چنیوٹ پولیس کی گزشتہ ماہ مارچ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ پولیس نے گزشتہ ماہ مختلف جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں سمیت 7 سو سے زائد ملزمان کو گرفتارکیا۔

ایک ماہ کے دوران 169مجرمان اشتہاری, 59 عدالتی مفرور اور 100 سے زائد عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 119 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضہ سے 44 کلو سے زائد چرس اور 1700 لیٹر سے زائد شراب برآمد ہوئی۔ ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 23 ملزمان گرفتار کر کے جیل بھجوایا گیا۔ ٹریفک حادثات کا باعث بننے والے 44 ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کر کے جیل بھجوایا گیا۔

مختلف وارداتوں میں مطلوب 10 ڈکیت گینگز سمیت 70 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ علاوہ ازیں بجلی چوری, گیس ریفلنگ,پتنگ بازی و دیگر مقدمات میں 100 سے زائد ملزمان گرفتار کو گرفتار کیا گیا ۔ گزشتہ ماہ ملزمان کے قبضہ سے 1 کروڑ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔