سابق اُمیدوار قومی اسمبلی خدائی خدمت گار ملک حیات خان منڈان نے سیاست سے مستعفی ہونے کا اعلان

منگل 16 اپریل 2024 23:24

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) سابق اُمیدوار قومی اسمبلی خدائی خدمت گار ملک حیات خان منڈان نے سیاست سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا اپنے ذاتی جیپ کو مسجد اور مدرسے کی تعمیر کیلئے فروخت کرکے رقم امام کے حوالے کردی تفصیلات کے مطابق بنوں کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت خدائی خدمت گار اور سابق اُمیدوار قومی اسمبلی ملک حیات خا ن منڈان نے طویل سیاسی سفر کے بعد بالا اخر سیاست سے مکمل طور کنارہ کش ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی گاڑی جیپ کو قوم کے سامنے فروخت کرکے مسجد اور مدرسے کی تعمیر کیلئے چندمیں رقم جمع کردیا انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ اپنی سیاسی زندگی میں اے این پی سے لیکر چھ سیاسی جماعتوں کے ساتھ بطور کارکن وقت گزارہ اور زیادہ تر زندگی کا حصہ اے این پی میں گزار کر خدائی خدمت گار بن گیا ہوں تاہم اب زندگی کے اس موڑ پر میں مزید سیاست کرنے سے قاصر ہوں کیونکہ سیاست کے دوران قوم نے بے پناہ محبت دیا ہے اور بطور رکن قومی اسمبلی اُمیدوار کے طور پر قوم نے میرا بھرپور ساتھ دیا تھا انہوں نے کہا کہ میں نے ساری زندگی سیاست میں بنوں کے عوام اور بنوں کے مفاد میں ایک ایسی جماعت نہیں دیکھی جس نے اقوام بنوں کیلئے کوئی کارنامہ سرانجام دیا ہو لہذا میں آج قومی مشران کی موجود گی میں سیاست سے مستعفی ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی جیپ کو بھی اللہ تعالی کے گھر کی رضاء کی خاطرفروخت کرنے کا اعلان کرتاہوں جیپ کی تمام رقم بھی امام مسجد کو مسجد اور مدرسے کی تعمیر کیلئے واقف کرتاہوں