Live Updates

اٹک،مختلف تھانوں کی حدودسے ہونے والی چوری ،ڈکیتی اور موبائل سنیچنگ جیسی متعدد وارداتوں کا اٹک پولیس تاحالال سراغ نہ لگا سکی

منگل 16 اپریل 2024 23:24

ٖاٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) ضلع اٹک کے مختلف تھانوں کی حدودسے ہونے والی چوری ،ڈکیتی اور موبائل سنیچنگ جیسی متعدد وارداتوں کا اٹک پولیس تاحالال سراغ نہ لگا سکی، ن لیگی حکومت کے قیام کے بعد تھانوں میں سیاسی مداخلت بڑھنے سے پولیس سے متعلق عوامی مسائل و شکایات پس پشت ڈال دی گئیں ،ڈاکوئوں اور چوروں کے سامنے مقامی پولیس بے بس نظر آنے لگی ، سائلین کی فریاد کوئی سرکاری افسر سننے کے لیے تیار نہیں اگر میرٹ کو یقینی بنانا ہے تو وزیر اعلی پنجاب کو بونے سیاسیوں کی سرکاری اداروں میں بلاوجہ انٹری بند کرنا ہو گی ،سیاسی مداخلت سے میرٹ کی دھجیاں اڑ رہی ہیں اہلیان اٹک کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب ڈا کٹر عثما ن انور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطا بق صدر فتح جنگ پریس کلب ، سیا سی و سماجی شخصیت لیا قت خان باجوڑی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹک میں چند ماہ قبل ایک ہی رات درجنو ں مقامات پر ڈکیتی اور موبائل سنیچنگ کی واردا توں میں ملوث ملزمان کا سرا خ نہ لگا یا جا سکا جس کے باعث عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا تا ہے اس کے علاوہ میرے بیٹے وجاہت خان باجوڑی سے 22 جنوری 2024کو دن دیہاڑے سٹی چوکی سے چند قدم کے فاصلے پر مسلح ڈاکوئوں نے 30 لاکھ روپے چھین لیے جس بابت تھانہ فتح جنگ میں مقدمہ نمبری 38/24 مورخہ 22جنوری 2024 تو درج کر لیا گیا مگر پولیس تاحال ڈاکوئوں کو پکڑنے میں ناکام ہے اس حوالہ سے ایس ایچ او،ڈی ایس پی کے علاوہ کئی بار ڈی پی او اٹک سے مل کر بھی فریاد کی مگر کسی نے میری بات پر کان نہیں دھرا ،حکومتی نمائندوں کو بھی اس حوالہ سے آگاہ کیا گیا مگر وہاں سے بھی کسی نے کوئی جوا ب نہ دیا گیا ،پولیس کے ذمہ داران کی طرف سے ہر مرتبہ یہی جواب ملتا ہے کہ ہم ملزمان کے قریب پہنچ چکے ہیں جلد گرفتار کر کے ریکوری کر لیں گے مگر 4 ماہ گزرنے کے باوجود بھی ایسا ممکن نہ ہو سکا ،اس کے علاوہ بھی فتح جنگ میں درجنوں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہو چکی ہیں اسلحہ کی نوک پر ڈاکو کئی علاقوں سے مال مویشی تک لے اڑے جن کا سراغ تاحال نہ لگایا جا سکا ، جوئے،منشیات اور شراب کے اڈوں کا سدباب بھی نہ ہو سکا ،سماج دشمن عناصر نوجوان نسل کو تباہ کرنے میں مصروف ہیں اور سرکاری افسران کے دفاتر سیاسی بیٹھکیں بنے ہوئے ہیں ،حکومتی لیڈر افسران کے دفاتر میں بیٹھ کر کئی کئی گھنٹے گپ شپ لگاتے ہیں اور سائلین مایوس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نوا ز شریف اور آئی جی پنجاب ڈا کٹر عثمان انور سے فوری نوٹس کا مطا لبہ کیا ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات