چناری،تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے وفد کی مولانا الطاف حسین صدیقی کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ جہلم ویلی سے ملاقات

منگل 16 اپریل 2024 23:29

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے وفد کی مولانا الطاف حسین صدیقی کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ جہلم ویلی سے ملاقات، 28 اپریل کے روز ہٹیاں بالا کے مقام پر ختم نبوت کانفرنس کے سیکورٹی انتظامات سمیت دیگر تمام امور پر مشاورت، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی ، سیکورٹی، ٹریفک پلان، ایمرجنسی، میڈیکل، 1122 کی ٹیم سمیت تمام امور پر مشاورت، کوارڈی نیشن کے لیے تحریک ختم نبوت اور انتظامیہ کی پانچ، پانچ رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہٹیاں بالا کالج گراؤنڈ میں 28 اپریل کے روز ہونے والی ختم نبوتﷺ کانفرنس کے انتظامی سلسلے میں تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے ایک وفد کی بزرگ عالم دین مولانا الطاف حسین صدیقی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی کے آفس میں مشاورتی میٹنگ ہوئی جس میں، تحریک کی جانب سے صدر انجمن تاجران سید فیصل گیلانی، تحریک کے ناظم مولانا جمیل احمد جامی، ترجمان تحریک حافظ مقصود کشمیری، مفتی مسرور مغل شریک تھے جب کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی، ایس پی مرزا زاہد حسین، ڈی ایس پی،ایس ایچ او،مال افسر، تحصیلدار سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ ختم نبوتﷺ کا عنوان ہمارے ایمان کا حصہ ہے جہلم ویلی کانفرنس میں آنے والے تمام مہمان قابل عزت واحترام ہیں جن کی سیکورٹی کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کیا جائے گا شرکاء کانفرنس کی سیکورٹی کے لیے تحریک کی جانب سے بھی رضا کار فورس کا تعین کیا جائے جو پولیس کے ساتھ مل کر اپنے ذمہ درای سرانجام دے سکیں ٹریفک پولیس، سمیت ایمرجنسی، ہیلتھ کے لیے 1122 کا عملہ بھی موجود ہوگا،کانفرنس انتظامیہ کی جانب سے پانچ رکنی کمیٹی مولانا جمیل احمد کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ کی کمیٹی سے تمام امور پر کوارڈی نیشن کرے گی،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے افسر مال حماد بشیر کو پانچ رکنی کمیٹی کا نگران بنایا گیا، تحریک کے وفد نے ضلعی انتظامیہ کو کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت اور ختم نبوت پر خصوصی شیلڈ پیش کی جسے انتظامیہ کی جناب سے سراہا گیا۔