سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنز کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس
منگل 16 اپریل 2024 23:29
(جاری ہے)
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ڈویڑنل ایس پیز اپنی سپرویڑن اور کمانڈ بہتر بنائیں اورایس ڈی پی اوز فیلڈ ورکنگ اور قانون کے مطابق پولیس ریڈز کی نگرانی کریں۔انہوں نے کوارڈینیشن بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بہتر نتائج کے حصول کیلئے لاہور پولیس کے مختلف ونگز مشترکہ کارروائیاں عمل میں لائیں تاکہ لوگوں کو ریلیف ملے۔
سی سی پی او لاہورنے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی طرف سے منشیا ت سمگلنگ میں ملوث گینگ پکڑنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چوروں، ڈاکوؤں اور اشتہاریوں کو پکڑنے کے ساتھ ساتھ ریکوری یقینی بنائی جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ کرائم کنٹرول، انصاف کی فراہمی اور لاء اینڈ آرڈر پر کنٹرول قائم رکھنا اہم مشن ہے۔ڈی آئی جی(آپریشنز)سیدعلی ناصر رضوی، ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن)ذیشان اصغر، ایس ایس پی(ایڈمن)عاطف نذیر، ایس ایس پی (آپریشنز)سید علی رضا،ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری،کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویڑنز کے ایس پیز، اے ایس پیز، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.