مغوی علی اصغر منگریو کی عدم بازیابی کے خلاف سکھر کے علاقے ایوب گیٹ کے رہائشی ریلوئے پولیس اہلکار زاہد حسین منگریو نے اپنے دیگر عزیزوں محمد اعظم منگریو ،محمد علی ،علی احمد و دیگر کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے 196ویں روز بھی علامتی بھوک ہڑتال و احتجاج کا سلسلہ جاری

منگل 16 اپریل 2024 23:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) مغوی علی اصغر منگریو کی عدم بازیابی کے خلاف سکھر کے علاقے ایوب گیٹ کے رہائشی ریلوئے پولیس اہلکار زاہد حسین منگریو نے اپنے دیگر عزیزوں محمد اعظم منگریو ،محمد علی ،علی احمد و دیگر کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے 196ویں روز بھی علامتی بھوک ہڑتال و احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مظاہرہ کیا اور مغوی کی عدم بازیابی پر نعریبازی کی اس موقع پر مغوی کے ورثاء زاہد منگریو ،اعظم منگریو و دیگر کا کہنا تھا کہ آٹھ سال قبل مغوی علی اصغر منگریو کو تھانہ بی سیکشن کی حدود سے اغواء کیا گیا اغواء میں جوابدار سعید منگریو،خالد منگریو ،مسعود منگریو ،جنید منگریو و دیگر شامل ہیں سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر جے آئی ٹی کی رپورٹ اور پولیس تفتیش کے بعد کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے گذشتہ کئی سالوں سے مغوی کی بازیابی کیلئے پر امن احتجاج کیا جارہا ہے لیکن اب تک مغوی کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے کے بعد علامتی بھوک ہڑتال کا سلسلہ شروع کیا ہے ملوث افراد کیس واپس لینے کیلئے دھمکیاں دے رہے ہیں مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا جبکہ دوسری جانب سکھر کی سول سوسائٹی نمائندگان کی جانب سے کیمپ پر پہنچ کر ورثاء سے اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے۔

#