مہنگائی کے طوفان کو کنٹرول کرنے کی اشد ضرورت ہے : عابد حسین صدیقی

منگل 16 اپریل 2024 23:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے سے مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے اس طوفان کو کنٹرول کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ بدترین مہنگائی کی وجہ سے عوام کی حالت اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ اگر وہ روٹی کھاتے ہیں تو بجلی کے بل نہیں دے سکتے اور اگر بجلی کے بل دیتے ہیں تو پھر وہ بچوں کے سکولوں کی فیس نہیں دے سکتے مہنگائی کو ختم کرنے کے لیئے آئے روز فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے فی یونٹ قیمت میں بڑھتے اضافے کو فوری طور پر ختم کرنا ہوگا۔