پنجاب پولیس کچہ ایریاز ،سرحدی اضلاع میں ڈاکوؤں، دہشتگردوں کیلئے خوف کی علامت ہے‘ ڈاکٹر عثمان انور
سرحدی اضلاع میں پنجاب پولیس کو ہیومن ریسورس، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس کی مد میں مزید مضبوط بنایا جائے گا‘آئی جی پنجاب ویڈیو لنک اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، ڈی جی خان اور بہاولپور رینجز کے آر پی اوز، ڈی پی اوز کی شرکت
منگل 16 اپریل 2024 20:30
(جاری ہے)
آئی جی پنجاب نے راجن پور، رحیم یار خان میں 20 نئی چوکیوں کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ بین الصوبائی سرحدی علاقوں میں اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، روکنے کیلئے موثر حکمت عملی تشکیل دے رہے ہیں، سرحدی اضلاع میں دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے پنجاب پولیس کو نئی اے پی سی، تھرمل کیمرے، نائٹ ویژن گوگلز و دوربین، کوارڈ کاپٹر دئیے جائیں گے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ڈاکوؤں، شرپسندوں کی خفیہ پناہ گاہوں تک رسائی، آپریشنز میں کوارڈ کاپٹرز کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گینگز، ڈاکوؤں، شرپسندوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت کی کہ کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور خطرناک مجرمان کی سرکوبی یقینی بنائیں۔اجلاس میں جنوبی پنجاب کے بارڈر ایریاز میں پنجاب پولیس کی آپریشنل کارکردگی مزید موثر بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کامران خان، آر پی اوڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان،آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید، ڈی پی او ڈی جی خان احمد محی الدین،ڈی پی او رحیم یار خان رضون عمر گوندل، ڈی پی او راجن پورکیپٹن (ر)دوست محمد، ڈی پی او مظفر گڑھ حسنین حیدر سمیت دیگر افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی،ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، اے آئی جی ڈویلپمنٹ صاحبزادہ بلال عمر، اے آئی جی لاجسٹکس اسماعیل الرحمان کھاڑک اور اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت دیگر افسران اجلاس میں موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.