گوادر، جیوانی، پسنی، کیچ، تربت، آواران، چاغی ودیگر علاقوں میں 36 گھنٹوں میں موسلا دھار بارش متوقع

منگل 16 اپریل 2024 20:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق گوادر، جیوانی، پسنی، کیچ، تربت، آواران، چاغی نوکنڈی، دالبندین، پنجگور، خاران، واشک اور نوشکی میں اگلے 36 گھنٹوں میں بارش اور آندھی سمیت گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ 48 گھنٹے تک تمام متعلقہ حکام اور محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس دوران الرٹ رہیں۔

منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ چاغی (نوکنڈی، دالبندین)، واشک، کیچ (تربت)، پنجگور، خضدار اور گوادر میں شام کے اوقات اور رات کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بدھ کو چاغی (دالبندین، نوکنڈی) نوشکی، کیچ، آواران، خاران، آواران، لسبیلہ، خضدار، قلات، گوادر، مستونگ، جھل مگسی، میں بارش،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ڑالہ باری متوقع ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، لورالائی، ہرنائی، کوئٹہ، زیارت، کاریزات، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، زیارت، شیرانی، ڑوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں موسلادھار بارش اور ڑالہ باری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہا جبکہ پنجگور میں 23، قلات 16، بارکھان میں 4 ملی میٹر بارش ہوئی۔