پشاور،تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن ‘ 1 گاڑی سامان ضبط

منگل 16 اپریل 2024 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) کیپٹل میٹروپولیٹن کورنمنٹ پشاورکا مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ایک گاڑی سامان ضبط کرلیا گیا ڈائریکٹر ایسٹ زون کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور رحمان خٹک کی خصوصی ہدایت پر چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر فضل محمود نے پشاور کے مختلف علاقوں جس میں باچا خان چوک پردہ باغ روڈ ہشتگری روڈ اشرف روڈ چوک یادگار گھنٹہ گھر قصہ خوانی کوہاٹی گیٹ نمکمنڈی اور ڈبگری میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جس میںکیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ انتظامیہ نے دکانوں سے باہر پڑا ہوا ایک گاڑی سامان ضبط کرلیا اس موقع پر ڈائریکٹر ایسٹ زون رحمان خٹک نے دکانداروں کو تنبیہ کیں کہ وہ تجاوزکرنے سے گریز کریں اور اپنا سامان دکانوں کے اند ر رکھیں اور فٹ پاتھوں کو عوام کیلئے کھلا رکھیں تاکہ عوا م کو آمدورفت میں کوئی مشکلات پیش نہ ہوں انہوں نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہیگا اور کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائیگی۔