و زیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فر ا ز بگٹی سے انسپکٹر جنرل موٹر وئے پولیس سلمان چوہدری کی ملاقات

کچلاک میں ڈرائیونگ لرننگ سینٹر کے قیام ،بلوچ نوجوانوں کیلئے انٹرنیشنل سرٹیفکیشن کے حامل ہیوی ڈرائیونگ لرننگ اسکلز بارے تبادلہ خیال

منگل 16 اپریل 2024 21:10

سلام آباد/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کو یہاں انسپکٹر جنرل موٹر وئے پولیس سلمان چوہدری نے ملاقات کی اور کچلاک میں ڈرائیونگ لرننگ سینٹر کے قیام سمیت بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے انٹرنیشنل سرٹیفکیشن کی حامل ہیوی ڈرائیونگ لرننگ اسکلز سے متعلق تبادلہ خیال کیا ، آئی جی موٹر وئے پولیس نے وزیر اعلی بلوچستان کو آگاہ کیا کہ یورپ اور مڈل ایسٹ کی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق بلوچستان کے جوانوں کو سی کیٹگری ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لئے جامع پروگرام مرتب کیا جارہاہے تاکہ بلوچستان کے نوجوان ان ممالک میں روزگار کے دستیاب مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکیں ہیوی ڈرائیونگ لرننگ اسکلز کا اجرائ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے اس وژن کی کڑی ہے جس کے تحت سالانہ تیس ہزار جوانوں کو ہنر مند بناکر بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں موٹر وئے پولیس کے زیر انتظام ہیوی ڈرائیونگ لرننگ اسکلز پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کی بدولت کم تعلیم یافتہ اور ڈرائیونگ کے پیشے سے وابستہ بلوچستان کے نوجوانوں اور خواہش مند افراد کو یورپ اور مڈل ایسٹ میں روزگار کے باعزت موقع میسر آسکیں گے جس سے نہ صرف وہ اپنے خاندان کی کفالت کرسکیں گے بلکہ زر مبادلہ پاکستان بھیج کر معیشت کی بہتری میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے ۔