جمعیت علماء اسلام تحریک کا آغاز بلوچستان میں20اپریل کے تاریخی جلسے سے کریگی ، سینٹر مولانا عبدلواسع

منگل 16 اپریل 2024 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینٹر مولانا عبدلواسع جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاں کہ جمعیت علماء اسلام اپنے تحریک کا آغاز بلوچستان میں 20اپریل کے تاریخی جلسے سے کریگی، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی اس حوالے سے تیاریاں مکمل ہوچکی ہے کارکن اپنے قائد کی استقبال کیلئے بیتاب ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پشین کے تاج لالا اسٹڈیم میں منعقد ہونے والا یہ جلسہ دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاں کہ جمعیت علماء اسلام کی مینڈیٹ پر شب خون مارنا ،ہمارے کارکنوں کے حق ووٹ دہی کا مذاق اڑانا سنگین زیادتی سمجھتے ہیں جس کے خلاف موثر حکمت عملی سے میدان عمل میں ہوں گے اور ہمارا یہ تحریک بتدریج بڑھتا جائے گا اسکا دائرہ کار ہم وسیع کرتے جائینگے۔

(جاری ہے)

قائد جمعیت کے حکم پر پہلے مرحلے میں ہم نے جلسوں کا اعلان کیا ہے اور لاہور کے جلسے کے بعد ہم اہندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تاریخی جلسے ہماری حقانیت اور اکثریت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،اسی طرح الیکشن مہم میں ہمارا ایک ایک کارنر میٹنگ جلسہ گاہ بن جاتا تھا صوبے کے عوام جمعیت علماء اسلام ہی کو واحد جماعت سمجھتی ہے جو صوبے کو دلدل سے نکال سکیں صوبے کی مشکلات دور کر سکے اور صوبے کی ایک روشن مستقبل متعین کر سکے لیکن اس راہ میں ہمارے لئے مشکلات پیدا کی جا رہی ہے ہم پورے عوامی قوت کے ساتھ ان مشکالت اور رکاوٹوں سے نمٹے گے اور اپنامینڈیٹ حاصل کرکے ہی چین سے بیٹھے گے دریںاثناء انہوں نے 21تاریخ کو قلعہ عبداللہ میں ریپول میں کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ جماعت کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کریں۔