Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی دن رات کی کوششوں سے پنجاب میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، سابق ایم پی اے نازیہ راحیل

منگل 16 اپریل 2024 21:50

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ و سابق ایم پی اے نازیہ راحیل نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی دن رات کی کوششوں سے پنجاب میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، صوبائی حکومت میاں نواز شریف کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت کا فریضہ احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے عوام سے جو وعدے کیے تھے انہیں پورا کیا جائے گا، صوبائی حکومت کی اولین ترجیح عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہے۔\378

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات