چھتیس گڑھ : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 29افراد قتل

منگل 16 اپریل 2024 22:30

رائے پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) بھارتی فوجیوں نے شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں کم سے کم29 افراد کو قتل کر دیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قتل کئے گئے ا ن افراد میں بیشتر نوجوان شامل ہیں جنہیں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس اور دیگر پیراملٹری فورسز نے ریات کے ضلع کانکیر کے چھوٹب یٹیہ کے علاقے بناگونڈا میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران قتل کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ ضلع بستر میں بھارتی لوک سبھا کے انتخابات سے چند دن پہلے پیش آیا ہے۔ بستر کے انسپکٹر جنرل سندرراج نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ضلع میں 60ہزارسے زیادہ فورسز اہلکار تعینات ہیں اور یہ کارروائی بی ایس ایف اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈنے شروع کی تھی ۔ بھارتی حکام نے دعوی ٰکیا کہ ہلاک ہونے والے سی پی آئی مائوسٹ کے ارکان تھے اور فائرنگ کے شدید تبادلے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔علاقے میں بھارتی فورسز کی کارروائی ابھی بھی جاری ہے اور اب تک18مائو نواز باغیوں کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔