تمام ریجنل اور ضلعی دفاتر میں روزانہ صبح 10سے11 بجے تک کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ،سہیل ظفر چٹھہ

منگل 16 اپریل 2024 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ کرپشن سے پاک پنجاب کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر نے کے لئے عوام بے خوف ہو کر اینٹی کرپشن کی کھلی کچہریوں میں کرپشن کی نشاندہی کریں تاکہ کرپٹ عناصر کو نشان عبرت بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق انھوں نے کہا کہ ہمارے تمام ریجنل اور ضلعی دفاتر میں روزانہ صبح 10سے11 بجے تک کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے افسران عوام الناس کی شکایات کو براہ راست سن کر موقع پر احکامات جاری کر رہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا تھا کہ ہم ایک ترقی یافتہ خوشحال پنجاب کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اس مقصد کے لیے عوام کے تعاون اور مدد سے کرپٹ عناصر کو ہر قیمت پر نشان عبرت بنایا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر خواہ کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں ان کو ہر قیمت پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا تاکہ پیارے وطن پاکستان سے کرپشن کے ناسور کو ہمیشہ کے لیے دفن کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :