ڈی پی او ساہیوال کا تھانوں کا دورہ ، ایس ایچ او تھانہ فتح شیرکو چارج شیٹ جاری

بدھ 17 اپریل 2024 11:31

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد نے اے ایس پی عثمان سلیم کے ہمراہ ضلع کے مختلف تھانوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈی پی او آفس کے مطابق ڈی پی او نے تھانہ فتح شیر، فرید ٹاؤن اور تھانہ غلہ منڈی کاوزٹ کرکے محرر روم، ریکارڈ روم، فرنٹ ڈیسک، اور حوالات کو چیک کیا اور فرائض میں غفلت برتنے پر محرر تھانہ فتح شیر اے ایس آئی تصور حسین کو معطل کرکے کلوز لائن کر دیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ فتح شیر کو ناقص کارکردگی پر چارج شیٹ جاری کر کے جواب طلب کر لیا ۔

علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاؤن اور ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی کو بھی وارننگ دی،ی پی او نے کہا فرائض میں غفلت برتنے والے پولیس افسران کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ۔ پولیس کا کام عوام کے جان و مال کا تحفظ اور معاشرے کو پرامن بنانا ہے۔