سانگلہ ہل مین شاہراہوں اور بازاروں پر قبضہ مافیا کا راج

شہر میں تجاوزات مافیا نے اپنا کنٹرول مضبوط کر لیا ہیاس مافیا کو کرپشن اور بدمعاشی کنٹرول کرتی ہے

بدھ 17 اپریل 2024 12:01

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) سانگلہ ہل مین شاہراہوں اور بازاروں پر قبضہ مافیا کا راج۔ سانگلہ ہل شہر میں تجاوزات مافیا نے اپنا کنٹرول مضبوط کر لیا ہیاس مافیا کو کرپشن اور بدمعاشی کنٹرول کرتی ہے تمام دکانوں کے ا?گے فٹ پاتھوں پر قبضہ ہو چکا ہیجس مقصد کے لئے فٹ پاتھ اور بازار بنائے گئے تھے کہ ان پر عوام سفر کریں گے یہ تمام بھتہ مافیا نے فروخت کر دیئے ہیں اورماہانہ وصولی ہو رہی ہے قبضہ مافیا اور تجاوزات مافیا نے صرف فٹ پاتھوں پر ہی قبضہ نہیں کیا بلکہ سڑکوں پر دکانوں کے ا?گے پھٹے لگا لئے ہیں۔

(جاری ہے)

تمام تھڑے،ریڑھی والے، فٹ پاتھوں پر کھوکھے بنائے ہوئیروزانہ کی بنیاد پر ماہانہ کی بنیاد پر بھتہ دیتے ہیں۔عوام کے حقوق جن پر تجاوزات مافیا نے قبضہ کیا ہوا ہے اور ان کو سرکاری اہل کاروں کی حمایت حاصل ہے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ختم کیا جائے۔سانگلہ ہل کے سیاسی،سماجی،مذہبی و عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ کو حکم صادر کریں کہ پنجاب سے خصوصاً سانگلہ ہل سے ہر قسم کی تجاوزات کا خاتمہ کریں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔